دوسرا سيمی فائنل سربيا کےايلکس مولچين نے جيت ليا
سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر1 ٹينس پليئر نوواک جوکووچ بلغراد اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے فائنل ميں پہنچ گئے ہیں۔ دوسرا سيمی فائنل سربيا کے ايلکس مولچين نے جيت ليا۔
بلغراد اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں ۔ ايونٹ کے سيمی فائنل ميں عالمی نمبر1 ٹينس پليئر سربيا کے نوواک جوکووچ کامياب رہے۔ جوکووچ نے ہم وطن پليئر مارٹن کو شکست دی۔ جوکووچ نے پہلا سيٹ چھ ايک سے جيتا۔دوسرے ميں چھ چار سے شکست ہوئی۔
I know you guys do this too, admit it 😂 https://t.co/chNIfa7bfE
— Novak Djokovic (@DjokerNole) May 28, 2021
فيصلہ کن سيٹ ميں جوکووچ حاوی رہے اور چھ صفر سے سيٹ جيت کرفائنل کيلئے کواليفائی کرليا۔
دوسرے سيمی فائنل ميں سربيا کے ايلکس مولچين نے ارجنٹائن کے فيڈريکو کوہراديا۔ مولچين نے پہلا سيٹ ہارنے کے بعد اگلے دونوں سيٹ چھ چار اور چھ چار سے جيتے۔
Finals 🙏🏼💪🏼 @SerbiaOpen2021
— Novak Djokovic (@DjokerNole) May 28, 2021
متعلقہ خبریں