ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کوئی کرکٹ نہیں، مائيکل ہولڈنگ

مختصر فارمیٹ لیگزسے کھیل کو نقصان پہنچا رہاہے

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان اور مایہ ناز بولر مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی کوئی اہمیت نہیں اور وہ اسے کرکٹ نہیں سمجھتے۔

ايک انٹرويو ميں مائيکل ہولڈنگ سے پوچھا گيا کہ وہ آئی پی ایل ميں کمنٹری کيوں نہيں کرتے تو انہوں نے کہا کہ وہ صرف کرکٹ پر تبصرہ کرتے ہيں اور اس بات پر خوش ہیں کہ ایسے کسی ایونٹ کا حصہ نہیں ہیں۔مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ مختصر فارميٹ کی ليگز سے کرکٹ کو نقصان ہورہا ہے اور جب کوئی ٹیم ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتتی ہے تو اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی کیوں کہ یہ کرکٹ ہے ہی نہیں۔

متعلقہ خبریں