ٹی20ورلڈکپ بھارت سےمنتقل، آئی سی سی کی تصدیق

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ بھارت سے منتقل کرنے کی خبروں کی تصدیق کردی۔

آئی سی سی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ٹی20 ورلڈکپ بھارت سے متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان منتقل کیے گئے ہیں۔

آٹھ کوالیفائنگ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جبکہ چار ٹیمیں سپر12 راؤنڈ میں پہنچیں گی جہاں وہ آٹھ کوالیفائر ٹیموں کے مدمقابل آئیں گی۔

آئندہ ایونٹ سال 2016 کےبعد کھیلا جانے والا پہلا مینز ٹی20 ورلڈکپ ہوگا جس میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی20 ورلڈکپ بھارت سے یو اے ای منتقل، رپورٹ

اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کےاعلیٰ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں کرونا وائرس اور سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹی20 ورلڈکپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیاجارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کی امارات میں منتقلی کےحوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے کوالیفائرز عمان میں منعقد کیے جاسکتے ہیں جبکہ بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں تین مقامات ابوظبی، شارجہ اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں