ٹی20 ورلڈکپ: احسان مانی نے تحریری ضمانت مانگ لی

پلئیرز، فینز اور صحافیوں کو سیکورٹی دینےکا مطالبہ

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھارت میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کی تحریری ضمانت مانگ لی۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ 31مارچ کو سنایا جائے گا جبکہ پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سے پليئرز، فينز اور صحافيوں کی سکيورٹی کی تحريری ضمانت دينے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

دوسری جانب احسان مانی نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ کرونا وائرس، سیکورٹی اور دیگر مسائل کے باعث رواں سال بھی ايشياکپ ملتوی ہوسکتا ہے یا متحدہ عرب امارات منتقل کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں چيئرمين پی سی بی نے مزيد کہا کہ وہ اپنے عہدے ميں توسیع سے متعلق کسی سے بات نہيں کرينگے،اگر لوگ چاہتے ہيں کہ ميں زيادہ عرصہ رہوں تومجھ سے خود بات کريں۔

متعلقہ خبریں