پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں، سب متحدہیں،فواد چوہدری

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کوئی گروپنگ نہیں، بنیادی چیزوں پر ہم سب اکھٹے ہیں۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین گروپ کا مؤقف تفصیل سے سنا ہے جس کے بعد پارٹی کے مسائل بار چیت سے حل کرلیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر رابطوں میں بہتری کی ضرورت ہے، تحریک انصاف ہماری جماعت ہے اور وزیعراعظم عمران خان ہمارے ليڈر ہیں۔ اپوزیشن کو فہمی ہے تبھی لڈياں ڈال رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی میں گروپنگ سے متعلق خبریں اور اختلافات ختم ہوچکے ہیں اور وزیراعظم عمران خان پرسب کو اعتماد ہے۔