پانچواں ٹی 20: پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، آٹھ آؤٹ

لاہور میں ہونے والی تینوں ٹی20 میچز میں بھی انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیمز کے کپتان جو بٹلر شامل نہیں ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچویں ٹی20 میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن انگلینڈ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
پاکستان نے اب سے تھوڑی دیر پہلے تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تھے۔ 
اس وقت کریز پر محمد رضوان اور محمد وسیم موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
میچ کے دوسرے ہی اوور میں بابر اعظم صرف نو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ دوسری وکٹ شان مسعود کی گری۔ آٹھویں اوور میں حیدر علی بھی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ بارہویں اوور میں افتخار احمد پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ چھٹے اوور میں گری جب شان مسعود ڈیوڈ ولی کا شکار بنے اور مارک وُڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شان مسعود نے سات رنز بنائے۔
پاکستان کا تیسرا نقصان آٹھویں اوور میں حیدر علی کی وکٹ کی صورت میں ہوا جب وہ چار رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری جب وہ د ڈیوڈ ولی کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے 15 رنز بنائے۔
اس کے بعد آصف علی صرف پانچ رنز بنا کر مارک وُڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد نواز تھے جو رنز کا کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد شاداب خان سات رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ 
آج کے میچ میں ڈیپبو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال 16ویں اوور میں 10 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے پیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبو کیا۔
نسیم شاہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
لاہور میں ہونے والی تینوں ٹی20 میچز میں بھی انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیمز کے کپتان جو بٹلر بھی شامل نہیں ہیں۔
اس سے قبل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے ہرا دیا تھا، جس کے بعد سات ٹی20 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد وسیم، عامر جمال۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

الیکس ہیلز، فل سالٹ، ہیری بروک، کرس وواکس، بین ڈکٹ، معین علی، عادل رشید،  مارک وُڈ، ڈیوڈ ولی،سیم کرن، ڈیوڈ ملان۔