پاکستانی ساحلی علاقوں کوسمندری طوفان سے خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

hurricane-balochistan

فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے قریب بننے والے سمدنری طوفان سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو سمندری طوفان سے خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 1400 کلو ميٹر دوری پر ہے اور 24گھنٹے ميں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختيار کر لے گا۔

ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے ماہی گیر کسی نقصان سے بچنے کے لیے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔