پاکستانی سیلبرٹیزکی کاپی کرنے والی 4سالہ البانین بلاگر

مارج بطور دانش تیمور/انسٹاگرام

چارسالہ البانین بلاگر مارج پیلمبی پاکستانی کی معروف شخصیات کی کاپی کرنے پرسوشل میڈیا پر خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہے۔

کیوٹ سی مارج کو زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں لیکن وہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اس کے ملبوسات مذکور شخصیت کے اسٹائل کے ساتھ بھرپور انصاف کریں۔

ماورا حسین سے ایمن خان تک شاید ہی کوئی پاکستانی مشہور شخصیت ننھی بلاگرسے نظرانداز ہوئی ہو۔ مارج کی کچھ بہترین تخلیقات یہاں دیکھیں۔

انسٹاگرام پرمارج کے ہزار سے زائد فالوورز ہیں، پاکستانی کے علاوہ وہ دیگر انٹرنیشنل سیلیبرٹیزکااسٹائل بھی کاپی کرتی ہیں۔