کسی زمانے میں دنیا کے امیر ترین شخص کہلانے والے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا نے شادی کے 27 سال بعد طلاق کا اعلان کیا ہے۔
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا ہے۔
ایسے میں ایک پاکستانی ڈرامے کا ویڈیو کلپ بھی وائرل جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستانی ڈرامے میں پہلے سے ہی بل گیٹس اور اس کی بیوی کے بارے میں پیشنگوئی کردی گئی تھی۔
Remember this…
Once a legend said#BillGates#soniaismy_batchmate#ChupkeChupke pic.twitter.com/RKgxkcOMZC— Stylox 🇵🇰 (@itxxxbadboy) May 4, 2021
اس سے قبل بل گیٹس کی علیحدگی کے حوالے سے اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اگر بل گیٹس پاکستانی ہوتا تو بریکنگ نیوز ہمارے میڈیا پر یہ ہوتی ’جو اپنا گھر نہ چلا سکا وہ کمپنی کیا چلائے گا‘۔‘
گزشتہ روز بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے اپنے 27 سالہ ازدواجی رشتے کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔
متعلقہ خبریں