پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

Pakistan issues 50 visas a day to UAE residents under new system | Arab News PKکرونا وائرس کی بنتی نئی صورت حال پر این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک کو 80 فیصد کم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان میں ایئر ٹریفک کو 20 فیصد تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے عائد پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔ 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ بیرون ملک سے آنے والوں کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی۔ پاکستان آنے والے مسافروں کو 72گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا۔

مسافروں کا ایئر پورٹ پر دوبارہ کرونا کیا ٹیسٹ جائے گا۔ این ڈی ایم اے ایئر پورٹس پر ہی پی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر 10 روز کیلئے قرنطینہ کرنا ہوگا۔

بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی فاسٹ ٹریک ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار  دی گئی ہے۔ بیرون ملک سے ملک بدر کئے گئے پاکستانی فاسٹ ٹریک ایپ کی رجسٹریشن سے مستثنی ہوں گے۔

مثبت رپورٹ آنے پر مسافر کو قرنطینہ سینٹر بھیجا جائے گا۔ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، سی اے اے سمیت تمام چیف سیکرٹریز کو نیا مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

این سی او سی نے سول ایوی ایشن، پی آئی اے کو ریوائزڈ ایئر ٹریفک پلان بنانےکی ہدایت کی اور تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر محکمہ صحت عملہ کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائے جانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن، ایئر پورٹ مینجمنٹ مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئے محکمہ صحت کو سہولتیں فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں