پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق 6بجے شروع ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ٹی 20 میچ میں وکٹ کیپرمحمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم 3 رنز سے فتحیاب ہوئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر عثمان قادر اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دے رہی ہے، ٹیم میں آصف علی اور حسن علی کی واپسی کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں