پاکستان ریلوے:پشاور سے عید اسپیشل ٹرین کے شیڈول کا اعلان

محکمہ ریلوے نے پشاورتا راولپنڈی روزانہ 2 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی ٹرین پیرکی صبح 9 بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔

پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ بندش کی وجہ سےعیدالفطر تعطیلات میں محکمہ ریلوے پشاور تا راولپنڈی عید اسپیشل ٹرینیں چلائے گی جس میں ایس او پیزکی سخت پابندی کی جائے گی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین کل بروز پیر کو صبح 9 بجےکینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی جبکہ راولپنڈی سے 2 بجے ریل پشاور کے لئے روانہ ہوگی جو ساڑھے 4 بجے سہ پہر پہنچے۔عید اسپیشل ٹرینیں 10 مئی تا 16 مئی ان ہی اوقات میں چلیں گی۔

واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی سٹی اسٹیشن سے پہلی عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوئی تھی۔عید اسپیشل ٹرین 14 اکنامی کلاس کی بوگیوں پر مشتمل ہے۔کرونا ايس او پيز کو مدنظر رکھتے ہوئے 906 مسافروں کی گنجائش والی ٹرين ميں 696 مسافروں کو ٹکٹ جاری کیئے گئے ہیں۔8 ،9 اور 10 مئی تک روزانہ رات 8 بجے کراچی سٹی اسٹيشن سے عيد اسپيشل ٹرينيں روانہ ہونگی۔ ان ٹرینوں کا آخری اسٹیشن لاہور ہوگا تاہم ملتان کینٹ، ساہیوال، اوکاڑہ اور رائیونڈ بھی ٹرينوں کے روٹ ميں شامل ہيں۔

کراچی ريلوے نے مسافروں کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس بھی تشکیل دی ہے۔

متعلقہ خبریں