پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں، تابش خان

آئندہ ميچوں ميں ميچ وننگ پرفارمنس دينے کی کوشش کروں گا

ٹيسٹ کرکٹر تابش خان نے بتایا ہے کہ ٹیم میں ان کی سلیکشن کا جب والدہ کو علم ہوا تو وہ سجدے میں گر گئی تھیں۔

سماء سے بات کرتے ہوئے تابش خان نے بتایا کہ کرکٹ کا آغاز ٹيپ بال کرکٹ سے کیا تھا اور بچپن سے پاکستان کے لئے کھيلنے کا خواب تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کرکٹ کھیلنے کے سوا کوئی آپشن بی نہيں تھا اور موقع نہيں ملتا تب بھی ہمت نہیں ہارتا۔

تابش خان نے بتایا کہ جب ٹيم ميں نام نہيں آتا تھا تو دکھ ہوتا تھا اور ٹيم ميں سليکشن کا پتہ چلا تو يقين نہيں آيا تھا۔ ٹیسٹ  ڈيبيوسے قبل پوری سيريز نيند نہيں آئی تھی۔

فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ ٹيم کے تمام کھلاڑی ڈيبيو ہونے پر بہت خوش تھے اور مداحوں کا شکر گزارہوں جنھوں نے  کرکٹ میں بہت سپورٹ کيا۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ ميچوں ميں ميچ وننگ پرفارمنس دينے کی کوشش کروں گا۔

پاکستان ٹیم سے متعلق انھوں نے بتایا کہ کپتان بابر اعظم نئے کھلاڑيوں کو بہت سپورٹ کرتے ہيں۔ وقار يونس نے ڈيبيو سے قبل  ميسج کرکے مبارکباد دی تھی۔فرنچائز موقع ديں تو پاکستان سپر لیگ کھيلنا چاہتا ہوں۔

اپنےمتعلق ان کا کہنا تھا کہ کھانے پينے کا شوق ہے ليکن ٹريننگ ميں بھی محنت کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں