پاکستان میں آج اسٹرابیری مون کا نظارہ کیا جائے گا

Strawberry Moon 2021: Is Todays Strawberry Moon A Supermoon Find Out Here

کراچی والے آج رات سال کے آخری سپر مون کا نظارہ کرینگے، جو رواں سال کا آخری سپر مون ہوگا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق اس ماہ کے فل مون کو اسٹرابیری مون کا نام دیا گیا ہے۔ زمین سے فاصلہ کم ہونے پر عام دن کے مقابلے میں یہ چاند بڑا نظر آتا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق فُل اسٹرابری مون پاکستان میں رات 11:39پر مکمل روشن دیکھا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ اس سال کے آخری تین سُپر مونز 28مارچ ، 27 اپریل اور 26 مئی کو دیکھے گئے تھے۔

ناسا کے مطابق یہ اس سال کا آخری سپر فل مون بھی ہے کیونکہ ایک تو یہ پورا چاند ہے اور دوم افق پر خاص پوزیشن کی بدولت اپنی جسامت سے بڑھ کر دکھائی دے گا۔ لیکن یہ نہ سمجھئے گا کہ اس کا رنگ اسٹرابری کی طرح سرخ ہوگا یا اس کی شکل اسٹرابری کی طرح ہوگی بلکہ یہ گلابی مائل نارنجی دکھائی دے گا۔

اسٹرابری چاند کا نام کیسے پڑا؟

سال 1930 میں شمالی اور جنوبی امریکا کے کسانوں نے پورے اور غیرمعمولی جسامت کے چاند کو جو ماہِ جون میں نمودار ہوتا ہے اسے اسٹرابری چاند کا نام دیا تھا کیونکہ اس ماہ میں یہ پھل پکنے لگتا ہے۔ لیکن دیگر تہذیبوں میں بھی اس کے مختلف نام ہیں ۔ یورپ میں اسے ہنی مون اور روز مون کہا جاتا ہے۔ یہاں تک بھارت میں اسے واٹ پرنیما کہتے ہیں۔ بعض افراد اسے گرم چاند بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ موسمِ گرما کا فل مون ہوتا ہے۔

ماہرِ فلکیات باب بونا ڈیورر کے مطابق چاند کا راستہ زمین سے بہت قریب سے ہوکر گزرتا ہے اور یوں فضائی گردوغبار سے بہت دلکش رنگ نمودار ہوتے ہیں اور آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں۔

سال کا آخری سپر مون شمالی امریکا میں دکھائی نہیں دے گا لیکن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصے اس نظارے کا لطف لے سکیں گے۔ یہ اس سال کا چوتھا اور آخری سپرمون ہے جو اپنی اصل جسامت سے 7 فیصد بڑا اور اصل روشنی سے 15 فیصد زائد روشنی خارج کرے گا۔

ذیل میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر صارف کی جانب سے اس خوبصورت نظارے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

AAJ SUPER MOON, AAJ STRAWBERRY MOON, CHAAND, ASMAN, TARAY, PAKISTAN MEIN, KARACHI MEIN, DUNIYA MEIN, MAHATAB