پاکستان میں بھارتی کروناوائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

وزارت قومی صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں بھارتی کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزارت قومی صحت کے مطابق مئی کے پہلے 3 ہفتوں میں حاصل کردہ نمونوں سے بھارتی وائرس کی تصدیق ہوئی، وائرس کی موجودگی پر گائیڈ لائنز پر عمل کی مزید ضرورت ہے، ماسک کا استعمال اور کرونا ویکسی نیشن بھی ضروری ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اس وقت پاکستان میں جنوبی افریقی ویرینٹ کے 7 اور بھارتی ویرینٹ کا ایک کیس موجود ہے، بھارتی اور جنوبی افریقی کیسز کی ٹریسنگ شروع کردی گئی ہے۔

مزید جانیے: تیس سال اورزائدعمرکےافراد کیلئےواک اِن ویکسینیشن کی سہولت

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 482 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس دوران 51 ہزار 625 کرونا ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت شرح 4.80 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: جتنی جلدی ویکسینیشن ہوگی،پابندیاں ختم کرتے رہیں گے،اسد عمر

دوسری جانب سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، 57 افراد کے نمونوں پر تحقیق کی گئی، کراچی میں 71 فیصد کیسز کرونا کی جنوبی افریقی قسم کے رپورٹ ہوئے جبکہ 20 فیصد کیسز برطانوی قسم کے ہیں۔

تفصیلات جانیں: کتوں سے پھیلنے والے نئے کرونا وائرس کا انکشاف: تحقیق

اُن کا کہنا تھاکہ زیادہ تر کیس 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں رپورٹ ہورہے ہیں، والدین بچوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ نکالیں، والدین اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں تاکہ بچوں سے اُن کو وائرس نہ لگے۔

متعلقہ خبریں