پاکستان میں قرآن مجید کی اشاعت

فوٹو: آئی اسٹاک

قرآن مجید دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دینی کتاب ہے، رمضان المبارک میں قرآن مجید پڑھنے والے کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے اس وجہ سے قرآن پاک کی سب سے زیادہ اشاعت اور طباعت بھی اس ماہ مقدس میں کی جاتی ہے۔

قرآن مجید کی اشاعت کےلیے سب سے پہلا مرحلہ خطاطی ہے، آیات کی دلکش خطاطی کے بعد ہر صفحے کی متعدد بار پروف ریڈنگ ہوتی ہے، قرآن پاک کی خطاطی خط نستعلیق ہندی میں کی جاتی ہے جبکہ پرنٹنگ کےلیے اعلیٰ کوالٹی کا ملکی اور غیر ملکی کاغذ استعمال ہوتا ہے۔

قاری طارق جاوید گزشتہ پچیس سال سے پروف ریڈنگ کی خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک قرآن پاک 3سال میں مکمل ہوتا ہے جبکہ ایک صفحے کی پروف ریڈنگ 25 سے30 بار کی جاتی ہے۔