پاکستان میں منعقد ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی

فائل فوٹو

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہفتہ سے شروع ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان امن کانفرنس عید کے بعد منقعد کی جائے گی جس کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں ہوگا۔
اس سے قبل ترجمان نے کانفرنس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانفرنس کے لیے 17جولائی سے مہمانوں کی آمد شروع ہوجائے گی جو 3 دن تک جاری رہی گی۔
پاکستان نے افغان مسئلے پر خصوصی امن کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے وزيراعظم عمران خان نے حامد کرزئی سے ٹيلی فونک رابطہ کیا اور امن کانفرنس ميں شرکت کی دعوت دی جبکہ کابل ميں پاکستانی سفير نے بھی اس حوالے سے افغان رہنماؤں سے ملاقاتيں کیں۔
افغانستان ميں پاکستانی سفير منصور احمد خان نے کابل ميں افغان وزير امن سعادت منصور نادری سے ملاقات کی اور افغانستان ميں امن کے لیے پاکستانی کوششوں سے آگاہ کيا۔
پاکستانی سفیر نے نے سابق صدر حامد کرزئی، سربراہ قومی مصالحتی کونسل عبداللہ عبدللہ اور پاکستان میں سابق افغان سفیر عمرزاخیلوال سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
منصور احمد خان نے استاد کریم خلیلی ،احمدولی مسعود،استاد محقق اور سید اسحاق گیلانی سے بھی افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ اس حوالے سے گلبدين حکمت يار، صلاح الدين ربانی اور افغان حکومت کے نمائندہ خصوصی محمد عمر داؤد زئی سے بھی ملے۔

متعلقہ خبریں