پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد12 ہزار276 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید58 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 32 اور سندھ میں 16 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں6،آزادکشمیر میں 2 اوراسلام آباد اور بلوچستان میں 1، 1 مریض کا کرونا کے باعث انتقال ہوا۔ اس دوران1 ہزار 262 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار276 ہوگئی۔

گذشتہ24 گھنٹوں کےدوران 37 ہزار 115 ٹیسٹ کئے گئے۔فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 649 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد5 لاکھ 23 ہزار 700 ہے۔کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہوگئی ہے۔

ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی پاکستان (ڈی آر اے پی) نے ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی چوتھی ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق وزیراعظم کے مشیر برائے صحت فیصل سلطان نے ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی کی جانب سے چین کی کینسینو ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے کی تصدیق کردی۔

کرونا وائرس کی ویکسین کینسینو پاکستان میں ہنگامی حالت میں استعمال کی اجازت حاصل کرنے والی چوتھی ویکسین ہے، اس سے قبل پاکستان میں سائنوفارم، آکسفورڈ کی آسٹرا زنیکا اور روس کی اسپٹنک فائیو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں