پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات 21 ہزارسےمتجاوز

Vaccination Center Khi_1

فوٹو: آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 92 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ ان میں سے 36 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعرات کو این سی او سی نےبتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 28 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کرونا کیسز کی شرح 3.93 فیصد ہے۔ ایک روز میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اموات ہوئیں۔سندھ میں 22 اموات،خیبرپختونخوا میں 18 اموات ہوئیں۔ آزاد کشمیر میں 1 اور بلوچستان میں 3 مریضوں کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسز کی تعداد53 ہزار 99 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 52 ہزار 574 ہے،۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی ہے۔

اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 927 مریض زیرعلاج ہیں۔ پشاور میں 30 فیصد، ملتان میں 58 فیصد، لاہورمیں 33 فیصد، بہاولپور میں 36 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔کراچی میں 35 فیصد، گوجرانوالہ میں 36 فیصد،ملتان میں 43 فیصد اور بہاولپور میں 33 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

پیر کو اسد عمر نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا تھا کہ جمعرات 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع ہوجائے گی۔ یہ فیصلہ پیر کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اس اقدام کے بعد تمام عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔ اسد عمر نے زور دیا کہ جلد سے جلد رجسٹریشن کروائیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔