پیر 31 مئی 2021 10:52
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن تین جون سے شروع کی جائے گی۔
پیر کو اپنی ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ ’نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر کے آج ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن تین جون سے شروع کی جائے گی۔ اس اقدام کے تحت ویکسینیشن کے اہل عمر کے حامل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ براہ مہربانی جلد سے جلد رجسٹر ہوں۔‘
In today’s NCOC meeting it was decided to start scheduling vaccination of registered 18 plus from thursday the 3rd of june. With this step the vaccination of all eligible age groups would be carried out. Please register as soon as possible
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 31, 2021