پاکستان میں 40فیصد تعلیم یافتہ خواتین بیروزگار ہیں، رپورٹ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں 40 فیصد پڑھی لکھی خواتین بیروزگار ہیں، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کا کہنا ہے کہ چپڑاسی کی نوکری کیلئے ایم فل افراد نے درخواستیں دیں۔ کمیٹی نے ملک میں بیروزگار افراد کی مزید تفصیلات مانگ لیں۔

ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے 24 فیصد پڑھے لکھے افراد جبکہ تعلیم یافتہ 40 فیصد خواتین بھی بیروزگار ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کہتی ہے ملک میں ساڑھے 6 فیصد افراد بیروز گار ہیں جبکہ حقیقت میں 16 فیصد افراد کے پاس روزگار نہیں، مجموعی طور پر 24 فیصد پڑھے لکھے پاکستانی بیروزگار ہیں جبکہ خواتین میں یہ شرح 40 فیصد ہے۔

پائیڈ حکام کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں چپڑاسی کی ایک پوسٹ کیلئے ڈیڑھ لاکھ افراد نے اپلائی کیا، درخواست دہندگان میں ایم فل کرنے والے افراد بھی شامل تھے۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ملک میں پڑھے لکھے نوجوانوں اور بچوں کی اصل تعداد سمیت مزید تفصیلات بھی مانگ لیں۔

اراکین کمیٹی نے ریلوے کی خراب صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ ریلوے کی تنخواہیں وزارت خزانہ ادا کرر ہی ہے، ادارہ خود نہیں دیتا۔

تازہ ترین

پاکستان میں 40فیصد تعلیم یافتہ خواتین بیروزگار ہیں، رپورٹ
جرمنی: کرسچن ڈيموکريٹک پارٹی کے طویل اقتدار کا خاتمہ
وزیرخزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کاعزم
شہبازشریف،سلیمان شہباز کی بریت کی خبر غلط ہے، شہزاداکبر