پاکستان میں1روزمیں1ہزار361افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے۔1روز میں 1 ہزار361 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے باعث 12 ہزار 772 اموات ہوچکی ہیں۔اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 888 ہے جبکہ کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار941 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 906 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں 1 ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس وقت ملک میں  فعال کرونا کیسزکی تعداد 23 ہزار281 ہے۔

این سی او سی کی جانب سے گذشتہ روز بتایا گیا کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ 15 مارچ 2021 سے انڈور شادی کی تقریبات کی اجازت ہو گی۔15 مارچ سے ریسٹورنٹس میں اندر بیٹھ کے کھانے کی اجازت کا جائزہ 10 مارچ کو لیا جائے گا۔تجارتی سرگرمیوں اور تفریحی پارکوں سے وقت کی حد ختم کردی گئی۔15 مارچ سے  سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ سنیما گھروں اور مزارات کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔ تاہم اس دوران ماسک پہننا،سماجی فاصلے،اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا اور انہیں یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں