پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 116رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے ہرارے ٹيسٹ اننگز اور 116 رنز سے جيت ليا، ميچ ميں 9 وکٹيں لينے والے حسن علی مين آف دی ميچ قرار پائے۔ پاکستان کو 2 ميچوں کی سيريز ميں ايک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان نے ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دیدی۔ میزبان ٹیم دوسری اننگز میں محض 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوین ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان نے پہلی اننگز میں فواد عالم کے 140 رنز کی بدولت 426 رنز بنائے، عابد علی 60 اور عمران بٹ 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کو زمبابوے کیخلاف پہلی اننگز میں 250 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ زمبابوے نے دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور پہلی 4 وکٹيں 94 رنز پر گریں اور پھر پوری ٹیم چائے کے وقفے کے بعد 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے میچ میں 9 شکار کئے، انہیں شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں