پاکستان کاسری لنکن طلبا کواسکالرشپ دینےکا اعلان

فائل فوٹو

ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میں سری لنکن طلبا کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔

حکومت پانچ سالہ ڈگری پروگرام میں شامل سری لنکا کے مستحق طلباء کو اعلیٰ پاکستانی جامعات میں 1ہزار اسکالرشپ دیگی، جن میں 800بچوں کو مالی اعانت فراہم کی جائے جبکہ 200طلباء کو جزوی مالی اعانت ملے گی تاکہ وہ پڑھائی کو جاری رکھ سکیں۔

اسکالرشپ بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کےلیے مندرجہ ذیل شعبوں میں دی جائےگی۔

ایم بی بی ایس

ایجوکیشن

انجینئرنگ

سوشل سائنسز

آرٹس اینڈ ہیومنیٹز

کمپیوٹر سائنسز

ٹیکنالوجی

زراعت

میڈیا اسٹڈیز

پچاس ایکسچینج پروگرام کو دونوں ممالک میں یونیورسٹیوں کے مابین بھی متعارف کرایا جائے گا۔ سری لنکن گورنمنٹ آفیسرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جس کے تحت سری لنکا کے سرکاری افسران کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15جون 2021ہے۔ مزید تفصیلات کیلیے ایچ ای سی کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

متعلقہ خبریں