پاکستان کا مسجداقصیٰ پر اسرائیلی حملے پر شدید اظہار مذمت

پاکستان نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے مطالبہ کيا ہے کہ عالمی برداری فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدامات کرے۔

جمعہ کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں تقریباً 200 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے، جن میں 80 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا کہ مسجد اقصٰی پر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور نمازیوں کے زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ایسے حملے انسانی حقوق اور اخلاقی قدروں کیخلاف ہیں۔

ترجمان نے زخمی فلسطینوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے مطالبہ کيا کہ عالمی برداری فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے فوری ایکشن لے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کی قرار داروں پر عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ خبریں