پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

Pak Vs WI series

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت قومی ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق ‏دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔‏ سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کر کے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دیے گئے  ہیں۔

دو ‏ٹی ٹونٹی میچز 27 اور 28 جولائی کو بار باڈوس میں ہوں گے جبکہ‏31 جو لائی، یکم اگست اور تین اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

‏ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہوگا۔‏ جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا۔