پاکستان کرکٹ ٹیم 5 برس بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی: پی سی بی

منگل 14 ستمبر 2021 15:49

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ’قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔‘
دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
پاکستن اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔