آئندہ ہفتے پاکستان کو کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کی ایک نئی کھیپ مل جائے گی جبکہ آئندہ ہفتے ہی پاکستان کی طرف سے خریدی گئی فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں بھی ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان کی وزارت قومی صحت کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ویکسین کی نئی کھیپ کوویکس کے تحت ملے گی۔‘
مزید پڑھیں
حکام وزرات صحت کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کو نئی کھیپ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں ملنے کی توقع ہے۔‘
حکام کے مطابق ’یہ کوویکس کے تحت پاکستان کو ملنے والی ایسٹرازینیکا ویکسین کی دوسری کھیپ ہوگی۔‘
اس سے قبل پاکستان کو کوویکس کے تحت ایسٹرازینیکا کی پہلی کھیپ کے ذریعے 12 لاکھ سے زائد خوراکیں ملی تھیں۔
حکام وزرات صحت کا کہنا ہے کہ ’آئندہ ہفتے پاکستان کی طرف سے خریدی گئی فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پہنچنے کی توقع ہے۔‘
’پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 90 لاکھ خوراکیں آچکی ہیں۔‘
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 6 ہزار 344 افراد کو کورونا وائرس کے بچاؤ کی ویکسین کی ایک خوراک لگائی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار 399 شہریوں کو مکمل ویکسین لگائی گئی ہے۔
پاکستان میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 20 ہزار 363 افراد کو جزوی طور پر کورونا ویکسین لگ چکی ہے جبکہ 37 لاکھ 46 ہزار 989 افراد کو مکمل ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 90 لاکھ 67 ہزار 352 خوراکیں لگائی گئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)