
فائل فوٹو
وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان کے لیے آئندہ چند ہفتے خطرناک ہیں۔
اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی شروعات کے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد بھی صورتحال انتہائی گھمبیر ہورہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر روزانہ 9 لاکھ کیسز سامنے آرہے ہیں جو کہ پہلے سے کہیں زیادہ تعداد ہے ۔ اس کے علاوہ جنوری 2021 کی سطح پر روزانہ کی اموات 15 ہزار تک پہنچ چکی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ احتیاط کی سخت ضرورت ہے تاکہ حالات مزید سنگین نہ ہوسکیں۔
More than a year after starting covid 19 continues to devastate globally. Daily cases now exceed 9 lakhs, more than ever before . Daily deaths exceeding 15 thousand near the peak of jan 2021. The need for caution remains high. For Pakistan the next few weeks are critical
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 2, 2021
اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہےکہ 1 دن میں مزید 113 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 41 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹرپر ہوا۔
24 گھنٹوں میں 4 ہزار 414 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.74 فیصد ہے اورکرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 50 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 40 اموات،سندھ میں 13، اسلام آباد میں 8 ، آزاد کشمیر میں 1 اور بلوچستان میں 1 مریض کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار70 ہوگئی۔
متعلقہ خبریں