پاکستان 100 ٹی20 میچزجیتنے والی پہلی ٹیم، دوسرا نمبرکس کا؟

فوٹو: پی سی بی

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز جیت کر پاکستان 100 ٹی20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

پاکستان نے 163 میچوں میں 100 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 61 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے نمبر پر روایتی حریف بھارت ہے جس نے 137 میچز کھیل کر 88 میں فتح حاصل کی جبکہ 45 شکست سے دوچار ہوئی۔

جنوبی افریقہ 127 میں سے 72، آسٹریلیا 131 میں سے 69، انگلینڈ 126 میں سے 66، نیوزی لیںڈ 137میں سے 66، سری لنکا 128 میں سے 60، ویسٹ انڈیز 127 میں سے 56 میچز جیت چکی ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکت دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

میچ میں اچھی کارکردگی پر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں