وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی ہم منصب انتھونی بلکن نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی امن اور استحکام کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
Spoke w/ @SecBlinken on our bilateral relations & imp developments in the region. Pakistan is committed to forging a sustainable relationship with the United States anchored in economic cooperation, connectivity & peace & we remain a resolute partner for peace in Afghanistan.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 9, 2021
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ گہرے دو طرفہ اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور علاقائی امن کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر محیط، وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن کا قیام افغان قیادت، علاقائی و عالمی متعلقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دونوں اطراف نے امریکی مالی تعاون سے وسط ایشیاء سے براستہ افغانستان پاکستان کے لئے توانائی اور رابطے جوڑنے کے مختلف منصوبہ جات پر بھی بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکا کے مابین مربوط اور اعلیٰ سطح مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے امریکا کی جانب سے فراہم کردہ معاونت پر امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ پاک امریکا وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل میں بامقصد پیش رفت کے حصول کیلئے، دو طرفہ ربط اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ امریکا مستقبل میں بھی افغان امن عمل سمیت دیگر اہم مسائل پر تعاون آگے بڑھانے کے عمل کو جاری رکھے گا۔
Pakistani Foreign Minister @SMQureshiPTI and I had a call to underscore our desire for a stable and sustainable bilateral relationship. I look forward to continuing cooperation on the Afghan peace process, tackling COVID-19, supporting regional stability, and other key issues.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) July 9, 2021
متعلقہ خبریں