پاک انگلینڈسیریز: تیسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

فوٹو: کرک انفو

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

برطانیہ کے دورہ پر موجود اور انگلینڈ سے پہلے دو ون ڈے ہارنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ 3میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

 قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز کی پہلی دو شکستوں کے بھلاتے ہوئے آخری ون ڈے میں فتح کے لیے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی خوب پریکٹس کی۔

سیریز کے پہلےمیچ انگلش ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ 52 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بلےباز سعود شکیل نے شاندار مزاحمت کا سامنا کیا تاہم 56 رنز بناسکے۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان اب تک 88 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں انگلش ٹیم کو واضح سبقت حاصل ہے انہوں 54 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز اپنے نام کیے اور تین میچز بےنتیجہ رہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف 20 میچز کھیلے جس میں سے انگلینڈ نے 15 جبکہ پاکستان نے 4 میچز جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا میچ 13جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز بھی ہوگی۔