پاک انگلینڈسیریز: دوسرا ون ڈےبارش باعث تاخیرکا شکار

فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بارش باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے جارہے میچ کو بارش کے باعث 47 اووز تک محدود کردیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق 4بج کر 10 منٹ جبکہ ساڑھے 4 بجے میچ کا باقائدہ آغاز ہوگا۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی، قومی ٹیم 35.2 اوورز میں صرف 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہے۔

پاک انگلینڈسیریز: دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

دونوں ممالک کے درمیان اب تک 88 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں انگلش ٹیم کو واضح سبقت حاصل ہے انہوں 54 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز اپنے نام کیے اور تین میچز بےنتیجہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 10جولائی (آج) لارڈز اور تیسرا میچ 13جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز بھی ہوگی۔

متعلقہ خبریں