پاک انگلینڈ سیریز:دوسرا ون ڈے،پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے جارہے میچ کو بارش کے باعث 47 اووز تک محدود کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
فائنل الیون میں امام الحق، فخر زمان، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان شامل ہیں۔سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان اور فہیم اشرف بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون میں شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق 4بج کر 10 منٹ جبکہ ساڑھے 4 بجے میچ کا باقائدہ آغاز ہوگا۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی، قومی ٹیم 35.2 اوورز میں صرف 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی جانے والی ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہے۔

پاک انگلینڈسیریز: دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

دونوں ممالک کے درمیان اب تک 88 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں انگلش ٹیم کو واضح سبقت حاصل ہے  اور انہوں 54 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز اپنے نام کیے اور 3 میچز بےنتیجہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 10جولائی (آج) لارڈز اور تیسرا میچ 13جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز بھی ہوگی۔

متعلقہ خبریں