پاک انگلینڈ ون ڈےسیریز: پہلا میچ آج کھیلاجائے گا

فوٹو: کرک انفو

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کےدرمیان سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہونگے۔

دونوں ممالک کے درمیان اب تک 88 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں انگلش ٹیم کو واضح سبقت حاصل ہے انہوں 53 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز اپنے نام کیے اور تین میچز بےنتیجہ رہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف 20 میچز کھیلے جس میں سے انگلینڈ نے 15 جبکہ پاکستان نے 4 میچز جیتے ہیں۔

سیریز کے آغاز سے قبل انگلینڈ کے تین کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ کے چار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ پی سی آر ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس جبکہ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بابراعظم نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ون ڈے 8جولائی کو کارڈف، دوسرا میچ 10جولائی کو لارڈز اور تیسرا میچ 13جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز بھی ہوگی۔