پاک بھارت ہاٹ لائن رابطہ،امریکا کا خیرمقدم

فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن رابطے اور جنگ بندی کے اعلان پر امریکا کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان جین ساکی نے دونوں ممالک کے اس اقدام کو جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔

جین کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں وسیع تر امن اور استحکام سب کےمفاد میں ہے، دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اس پیش رفت کو مزید آگے بڑھائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس اتفاقِ رائے کے بعد کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں