پاک نیوزی لیںڈ سیریز: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے، ہم مہمان ٹیم کے خلاف ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا اسکواڈ متوازی ہے اور انہیں نوجوان کھلاڑیوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ہم کھلاڑیوں کو انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے ٹیم میں ان کا کردار واضح کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سیریز کے پہلے میچ کے لیے اپنے بارہ ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

مہمان کیوی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی، ان کے پاس محدود طرز کی کرکٹ کے بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ سیریز میں کامیابی کے لیے ہمیں بہترین نتائج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور حال ہی میں نیوزی لینڈ میں پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کھیل چکے ہیں، لہٰذا ہمیں اس ٹیم کی قابلیت اور صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد از جلد ان کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرلیں تاکہ سیریز سے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

دونوں ٹیموں کےمابین سیریز کا پہلا میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین

افغانستان میں جلد باقاعدہ فوج تشکیل دی جائے گی،افغان آرمی چیف
سراج الدین حقانی سے اقوام متحدہ کی سفارتکار کی ملاقات
پاکستان پرنئی افغان حکومت کوتسلیم کرنے کےلیےکوئی دباؤ نہیں،ترجمان دفترخارجہ
بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 20ستمبر سے شروع ہوگی