پاک ویسٹ انڈیز سیریز: پہلا ٹی20 بارش کی نظر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور ويسٹ انڈيز کے پہلے ٹی20 ميں بارش کی آنکھ مچولی کی نظر ہوگیا۔ ٹاس کے بعد ميچ ڈھائی گھنٹے تاخير سے شروع ہوا تو فی اننگز 9 اوورز تک محدود کی گئی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 اوورز میں 85 رنز بنائے،  پاکستان کی اننگز شروع ہونے سے قبل پھر بارش شروع ہوگئی جس کے بعد دونوں امپائرز نے آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 31 جولائی کو کھیلا جائےگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

میزبان ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے حسن علی نے 2، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے 19 سالہ محمد وسیم جونیئر نے ڈیبیو کیا تھا۔

میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا جسے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا تھا۔

متعلقہ خبریں