گلوکار علی ظفر نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر چینی گلوکارہ کے ساتھ دوستی کا نغمہ گا کر سب کے دل جیت لیے۔
پاکستانی گلوکار و اداکار اور موسیقار علی ظفر نے پاک چین سفارتی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر چینی گلوکارہ کے ساتھ دوستی نغمہ گایا جس کی ویڈیو انہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔
یہ نغمہ چینی اور اردو دونوں زبانوں میں ہے، شائقین کو معنی سمجھانے کے لیے اردو زبان میں سطریں بھی لکھی گئیں ہیں۔
On the 70th anniversary of the development of diplomatic relationship between #China and #Pakistan, I learnt some Chinese and sang about our friendship.😊#PakChinaFriendship #PakChinaAt70 🇵🇰 🇨🇳 pic.twitter.com/RvDnQUjvmr
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 21, 2021
علی ظفر نے لکھا کہ ’میں نے تھوڑی سی چینی زبان سیکھی اور ہماری دوستی پر نغمہ گایا‘۔
یاد رہے کہ سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند پاک چین مثالی دوستی کو آج 70 سال مکمل ہوگئے، دونوں ملکوں کے7دہائیوں پرمشتمل قریبی تعلقات پوری دنیا کیلئے مثال ہیں۔
متعلقہ خبریں