پتریاٹہ کیبل کار فنی خرابی کے باعث بند، سیاح اداس ہوگئے

پتریاٹہ کیبل کار فنی خرابی کے باعث بند ہونے سے سیاحوں کی تفریح ماند پڑ گئی ہے۔

ملک کے معروف تفریحی مرکز پتریاٹہ ریزارٹ کی کیبل کار فنی خرابی کے باعث  بند ہو گئی ہے۔پتریاٹہ چیئر لفٹ کیبل کار کا کرایہ طویل عرصہ تک 350 روپے تھا لیکن موجودہ حکومت نے گزشتہ سال سے اس میں اضافہ کردیا۔ کیبل کار کا کرایہ  850 روپے وصول کیا جارہا تھا تاہم اب کیبل کار بند ہونے کے باوجود صرف چیئر لفٹ کا ٹکٹ 600 روپے وصول کیاجا رہا ہے۔

پتریاٹہ کا رخ کرنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ چیئرلفٹ کا نصف ٹکٹ وصول کرنے کی بجائے 600 روپے وصول کرنا سراسر زیادتی ہے۔ دوسری جانب چیئر لفٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ کے ٹکٹ کا تعین ٹی ڈی سی پی  لاہور کی جانب سے کیا گیا ہے۔ چیئر لفٹ انتظامیہ کے اس اقدام کے باعث مری کی سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں