ملزم نے بچی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی
پتوکی ميں قرآن پڑھنے جانے والی بچی کا مبينہ ریپ کرنے والے امام مسجد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا گيا۔
پھولنگر پولیس کے مطابق گاﺅں شیر پور میں ایک امام مسجد نے قران پڑھنے کے لیے آنے والی 9 سالہ بچي کا ریپ کردیا تھا۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے واردات کے مقام پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مظفر گڑھ کا رہائشی ہے۔بچی نے پولیس کو بتایا کہ ریپ کے ملزم نے اسے دھمکایا تھا کہ اگر اس نے اس بات کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔ تاہم بچی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر بچی کی والدہ نے پوچھا تو اس نے سارا ماجرہ سنادیا جس پر پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔
متعلقہ خبریں