پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن چیلنج

فوٹو : آن لائن

نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر کل (بدھ کو) سماعت کریں گے۔

نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی نوٹیفکیشن کو شیریں عمران کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے فیسوں کیخلاف کیس کو کل (بدھ کو) سماعت کيلئے مقرر کردیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

وزارت تعلیم نے کرونا وائرس کی وباء کے باعث اپریل، مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پیرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 8 ہزار سے زائد فیسوں والے اداروں پر ہونا تھا۔