پریانکاچوپڑابھارت کیلئےامریکی مدد مانگنے پرتنقید کی زدمیں

تصویر:پریانکاچوپڑا/انسٹاگرام

اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھارت میں کرونا کے باعث تشویشناک صورتحال کے پیش نظر امریکی حکومت سے مدد کی درخواست مہنگی پڑی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سے مدد اورجلد ازجلد ویکسین کی فراہمی کی درخواست کرنے والی پریانکا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا ””میرا دل افسردہ ہے، بھارت کووڈ 19 میں مبتلا ہے اورامریکہ نے ضرورت سے زیادہ 550 ملین ویکسینزمنگوائی ہیں ”۔

دنیا بھرمیں ایسٹرازنیکا ویکسین کی تقسیم پرامریکہ کا شکریہ ادا کرنے والی اداکارہ نے بھارت میں تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ” صورتحال بہت خراب ہے اور انڈیا کو مزید ویکسین کی ضرورت ہے۔ کیا آپ فوری طور پر بھارت کے ساتھ ویکسین شیئرکریں گے؟ ”۔

پریانکا کی اس ٹویٹ پرردعمل میں متعدد صارفین نے اپنے تبصروں میں کہا کہ اس حوالے سے ٹویٹ کیلئے  اب بہت دیر ہوچکی ہے۔

صارفین نے پریانکا سے سوال کیا کہ خود انہوں نے اب تک بھارت میں کرونا متاثرین کی مدد کیلئےکیا کیا ہے ہے؟

دوسری جانب اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر اکشے کمار نے برطانیہ سے بھارت مین میں ایک تنظیم کے لئے 100 آکسیجن سلنڈرزکا انتظام کیا ہے۔

بھارت میں بدھ 28 اپریل کی شام تک 18 ملین کرونا کیسز اور 2 لاکھ 11 ہزار اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، اتنی بڑی تعدادمیں کیسز اور اموات سے بھارت دنیا میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک بن چکا ہے۔

متعلقہ خبریں