پسنی: دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن اور سپاہی شہید

Armed-forces

فوٹو: اے ایف پی

پسنی کے خدابخش بازار میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والے کیپٹن کی شناخت عفان مسعود اور سپاہی کی بابر زمان کے نام سے ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں میں دشمن ایجنسیوں کی مدد شامل ہے لیکن حملے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ سیکیورٹی فورسز گھناؤنے منصوبوں کو بےاثر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔