
فائل فوٹو
بحرین سے پشاور آنے والی پرواز کے 28 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
پشاور آمد پر بحرین سے آنے والے تمام مسافروں کا باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیاگیا، جس میں سے 28 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر عبیدالرحمان عباسی کے مطابق بحرین سے 130 مسافر واپس آئے، جس کی ایئرپورٹ پر ریپڈ ٹیسٹنگ کی گئی۔
سی او او نے بتایا کہ ٹیسٹنگ رزلٹ میں 28 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
عبید الرحمان عباسی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کو بھی ڈس ان فیکٹ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں