پشاور:سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری پرتنخواہ کاٹی جائے گی

پشاور کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری پر نوٹس لے لیا گیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں 2 دن کی غیر حاضری پرایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ 3دن کی غيرحاضری پر 1 سال کا انکريمنٹ روک ديا جائے گا جبکہ4دن کی غيرحاضری  پرانکريمنٹ 3 سال تک نہيں ملے گا۔

اعلاميہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری اسکول کے استاد کو 5 دن کی غير حاضری پر نوکری سے فارغ بھی کيا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں