پشاور: افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 2افراد گرفتار

ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے

Your browser does not support the video tag.

پشاور بورڈ بازار میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے کے معاملے ميں دو افراد کو گرفتار کرليا گيا۔

آئی جی خيبر پختونخوا معظم انصاری کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس پر مقدمہ درج کرليا گیا ہے۔ مزيد تفتيش جاری ہے۔

پشاور میں افغان طالبان کے حق میں ریلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ایک جنازے کے دوران کچھ افراد نے افغان طالبان کے جھنڈے اٹھا کر انکے حق میں نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بورڈ بازار میں افغان باشندوں کا مجمع دکھائی دیا جو کچھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں سوار افراد کا استقبال کرتے نظر آ رہے تھے۔

متعلقہ خبریں