پشاور: بہن اور ماں پر تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار

پشاور ميں زمين کے تنازعے پر ماں اور بہن پر تشدد کرنے والے 2 بھائيوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ دو ماموں نے میری ماں اور نانی پر تشدد کیا۔ گھر سے ہمارا سامان بھی باہر پھینکا۔ میری ماں کو اور ہمیں قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ حکومت ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا ہر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 بھائيوں نے بہن اور ماں پر بدترين تشدد کیا۔

دونوں نے زمين کے ليے ماں اور بہن کو مارا پيٹا۔ ملزمان نے بہن کو ہتھوڑے، ماں کے منہ پر تھپڑ مارے۔ ملزمان نے کمرے ميں داخل ہو کر بہن کے سر پرہيلمٹ دے مارا۔ دوسرے بھائی نے بہن کو زمين پر پٹخ ديا اور پھر مکے، ہيلمٹ اور ہتھوڑوں کے وار کيے۔

واقعہ کے بعد کپیٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان آفتاب اور ارشد پسران عبدالحنان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں