پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف

ہفتہ 12 جون 2021 19:23

شعیب ملک محمد نواز کی گیند پر ظہیر خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ (فوٹو: پی ایس اپل ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ  پشاور زلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کو جیتنے کے لیے 198 رنز لا ہدف دیا ہے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ اس وقت کوئٹہ بغیر کسی نقصان کے 43 رنز بنا رکھے ہیں۔
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عثمان خان نے کیا۔ 
قبل ازیں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ 
زلمی کی جانب سے اوپنر کامران اکمل نے 59 اور ڈیوڈ ملر نے شاندار 73 رنز سکور کیے۔  رومین پاول نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔ 
قبل ازیں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں
پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور حیدر علی نے اننگز کی شروعات کی۔ تاہم حیدر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گئے۔ انہیں سپنر محمد نواز نے آؤٹ کیا۔
شعیب ملک بھی محمد نواز کا شکار بنے۔ نوز کی گیند پر ان کا کیچ ظہیر خان نے پکڑا۔ 10 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملر اور کامران اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ملر اور کامران اکمل نے چوتھی وکٹ کے لیے 125  رنز کی شراکت قائم کی۔
 کامران اکمل 59 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ڈیوڈ ملر 73 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو اور محمد حسنین اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
سرفراز احمد (کپتان )، فاف ڈوپلیسی، اعظم خان،محمد نواز، محمد زاہد، نسیم شاہ، عثمان خان، ویدرلیڈ، کیمرون ڈیلپورٹ، ظاہر خان، محمد حسنین، خرم شہزاد۔

ٹیم پشاور زلمی:

 وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، ڈیوڈ ملر، شعیب ملک، محمد عرفان، پاول، ردرفورڈ، ایلن، عمید آصف، محمد عمران۔