پشاور: سرکاری افسران کاتنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج، متعدد گرفتار

ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی

Your browser does not support the video tag.

پشاور میں خیبر پختونخوا کے ذیلی محکموں کے افسران کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کیا گیا جس پر پولیس نے ریڈ زون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

منگل 13جولائی کو محکموں کے افسران وعدے کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر سڑکوں پر نکل آئے اور خیبر روڈ بند کردیا۔

مظاہرین کی جانب سے ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

احتجاج کرنے والے افسران کا موقف ہے کہ سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا مگر ذیلی  ڈائریکٹوریٹ ملازمین کو نظر انداز کیا گیا۔

ملازمین نے کہا ہے کہ پولیس تشدد اور گرفتاریاں ان کا راستہ نہیں روک سکتی اس لیے حق ملنے تک وہ آرام سے نہیں بیٹھے گے۔

متعلقہ خبریں